11 ستمبر، 2017، 11:10 AM

پاکستان کے وزیر خآرجہ تہران پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر خآرجہ تہران پہنچ گئے

پاکستان کے وزير خارجہ خواجہ محمد آصف اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير خارجہ خواجہ محمد آصف اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں ۔خواجہ آصف کے وفد میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور سکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شامل ہیں۔ اپنے دورے کے دوران خواجہ آصف ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایران کےصدر حسن روحانی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک ایران تعلقات اور عالمی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ کی افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کے بعد پاکستان نے سفارتی فعالیت شروع کی ہے کیونکہ امریکہ نے افغانستان میں عدم استحکام کے سلسلے میں اپنا پورا نزلہ پاکستان پر گراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اقدام میں ناکام رہا ہے۔
 

News ID 1875182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha